سوات:تحصیل کبل کے علاقہ سمئی میں مسافر ہائی ایس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی میں تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سوات،کبل میں مسافر ہائی ایس کھائی میں جاگری ایک شخص جاں بحق، 25 افراد زخمی
