سوات(مارننگ پوسٹ) خوازہ خیلہ اور ملحقہ علاقوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ کے منظورکردہ دس ارب روپے سے جلدازجلد علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی شروع کی جائیں اس سلسلے میں سوات سے قومی اسمبلی کے ارکان اپناکردار ادا کریں ایم پی اے سردار احمد، تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ پریس کلب میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب ایم پی اے سردار احمد نے کہاکہ مسلم لیگ حکومت نے خوازہ خیلہ اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے مین پائپ لائین کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے منظور کئے تھے ۔ اس طرح گھر گھر سوئی گیس فراہم کرنے کئے دیگر پائپ لائین کے لے ساڑھے تین ارب منظورکئے تھے۔ اب اس رقم سے عوام کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے لئے سوات سے منتخب قومی اسمبلی کے ممبران جن میں خصوصی طورپر ڈاکٹرحیدر علی اورسلیم الرحمان اپناکردار اداکریں اور مرکزی حکومت سے خوازہ خیلہ کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کو جلد ازجلدممکن بنائیں۔ ایم پی اے سردار احمد جوکہ خوازہ خیلہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباددینے کے لئے خصوصی طوپر آئے تھے۔ انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب صدر رفیع اللہ اور دیگر کابینہ کے ارکان کو مبارکبا د پیش کئے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا مسائل کی نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور وہ آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے خوازہ خیلہ پریس کلب کے عمارت کے لئے زمین فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر صحافی نیازاحمدخان بھی موجود تھے جنہوں نے بھی خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر رفیع اللہ اور دیگر کابینہ کو مبارکبا د دئے ۔ نیازاحمدخان نے ایم پی اے سردار احمدکو صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل خوازہ خیلہ پریس کلب کے نومنتخب صدر رفیع اللہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور سب کا شکریہ ادا کیا ۔ رفیع اللہ نے صحافت کے کردار اور صحافیوں کی کام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام عوامی منتخب نمائندگان سے تعاون کی اپیل کی اس موقع پر خوازہ خیلہ پریس کلب کے کابینہ کے دیگرارکان اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔