سوات:عید کے پہلے روز سے سوات آنے والے سیاحوں کو روکنے کے لئے چیک پوسٹوں پرپولیس کے خصوصی دستے تعینات کر دئے گئے۔ مختلف سیاحتی علاقوں کو جانی والی سڑکوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں لگائی گئی تھی جہاں سوات آنے والے ہزاروں سیاحوں کو واپس کردیاگیا۔ ڈی پی او دلاور خان بنگش نے سیاحتی علاقوں کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو یہ بھی ہدایت جاری کئے تھے کہ لاک ڈاؤن تک تمام ہوٹلز کی بندش کو یقینی بنایا جائے۔