(پشاور) غیر ملکی ورک ویز ارکھنے والے 18سال سے زائد افراد کے لئے ویکسین کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے اپنے فیصلے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیا، اجلاس کی کارروائی ارسال کردی۔

ذرائع کےمطابق ورک اور سٹوڈنٹس ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے ویکسین پالیسی جاری کردی گئی ہے ۔

جاری کردہ پالیسی کے مطابق 18 سال سے زائدغیر ملکی ورک ویز ا رکھنے والے افراد کسی بھی ویکسین سنٹر سے ویکسین لگا سکتے ہیں ۔ویکسین سنٹر پاسپورٹ لے جانا ضروری ہوگا، ویکسین سنٹر کا عملہ پاسپورٹ چیک کرے گا،سرٹیفکیٹ نادرا کے ویب سائٹس سے حاصل کیا جاسکے گا۔

سٹوڈنٹس ویزا رکھنے والے طلبہ کے لئے بھی یہی شرائط ہونگے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ہیلتھ کو فیصلوں سے تحریری طورپر آگاہ کردیا۔