(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی واقع ہورہی ہے،صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.3فیصد ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7دنوں میں پشاوراور مردان میں مثبت کیسز کی شرح 12,12فیصد ہےجبکہ باجوڑ اور شانگلہ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح10،10فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے کم ہے اور21اضلاع میں مثبت کیسز ایک سے 4فیصد کے درمیان ہیں،صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، مجموعی طورپر صوبہ بھر میں کورونا کے 6ہزار 790فعال کیسز موجود ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1ہزار 194 مریض داخل ہیں، صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 764رہ گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے 412مریض داخل ہیں۔