پشاور: خیبر پختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے مزید 71 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا وائرس سے چارجاں بحق افراد کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے جب کہ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایل آر ایچ کے مزید چار ڈاکٹرز اور ایک کلاس فور کورونا سے متاثر ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ چاروں فیمیل ڈاکٹرز ہیں جن میں دو ٹی ایم اوز اور دو ایچ اوز شامل ہیں مذکورہ ڈاکٹرز مختلف وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کلاس فور ایڈمن آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا جوکہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ متاثرہ اسٹاف کو گھروں اور ہاسٹل میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔