سوات(مارننگ پوسٹ) سابق ناظم یونین کونسل شکردرہ محمد شیر خان نے کہا ہے کہ دریائے سوات کی خوبصورتی کو تباہ کرنے کا سلسلہ روکاجائے، شکردرہ میں دریائے سوات کے شامیلات سے ریت، بجری نکالنے کامعاملہ سنگین ہوتاجارہا ہے، حکومت اور انتظامیہ حالات کو قابو کرتے ہوئے معاملہ تصادم کی طرف بڑھنے سے روکے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود دریائے سوات سے ریت، بجری نکالنے کا عمل جاری ہے اور خصوصا شکردرہ میں دریائے سوات کے جن علاقوں سے ریت،بجری نکالی جارہی ہے وہ شامیلات ہے ایک طرف دریائے سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کیاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف صورتحال تصادم کی طرف جارہی ہے انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھاکر دریائے سوات کو مزید تباہی سے بچایاجائے، انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ کی آپس میں ملی بھگت کی وجہ سے غیر قانونی کھدائی جاری ہے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ہماری شامیلات ہے جہاں غیر قانونی کھدائی جاری ہے انہوں نے کہا اگر حکومت اس غیر قانونی کھدائی پر پابندی نہ لگائے تو اس سے علاقے میں تصادم کا خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔
دریائے سوات کی خوبصورتی کو تباہ کرنے کا سلسلہ روکاجائے۔محمد شیر خان
