سوات:خپل کور فاونڈیشن نے خپل کور بوائز اور گرلز کیمپس طلبہ کے لئے سالانہ تفریحی ٹور کا اہتمام کیا، ٹور کا اہتمام محکمہ سیاحت خیبر پختونخواکے تعاو ن اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے ذاتی دلچسپی سے منعقد کرایا گیا ۔ جس کے لیے وادی سوات اور شانگلہ کے مختلف تفریحی مقامات کا انتخاب کیا گیا جن میں جنت نظیر وادی ملم جبہ اور یخ تنگے جیسے دلفریب مقامات شامل تھے ۔ بوائز کیمپس کے طلبہ کو شانگلہ کی سیاحتی وادی یخ تنگے جبکہ گرلز کیمپس کے طلبہ کے لئے سوات کی جنت نظیر سیاحتی وادی ملم جبہ کی سیر کرائی گئی ۔
شانگلہ میں ہلکی ہلکی بارش اور جالہ باری نے موسم کا مزہ دوبالاہ کر دیا ۔ جبکہ ملم جبہ میں یخ بستہ ہواوں ، دلفریب نظاروں اور قدرتی چشموں سے طلبہ خوب محسور ہوئے ۔ اساتذہ نے ان حسین مناظر کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کیا ۔ طلبہ نے پشتو رواءتی اتن بھی پیش کیا اور مختلف گانوں کے کیساتھ خوب رقص کیا ۔ بچوں نے مفید شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف جگہوں پر پڑھے ماحول دشمن پلاسٹک بیگز اور مختلف گندکو اکھٹا کر کے تلف کردیا ۔ ِ