مینگورہ(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اعجازخان نے کہاہے کہ بجٹ کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی کہ اس کے آفٹر شاکس آنا شروع ہوگئے ،یہ صرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ اس مہنگائی کا اثر تمام تراشیائے خوردونوش پر پڑے گا،غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کی زندگی مذید دوبھر ہو گئی ہے۔ سلیکٹڈ وفاقی حکومت کو عوام کے حال پرترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے بنائے گئے بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں،مافیا کارونا رونے والے مافیاز کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں جبکہ دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے چوری بھی کر رہے ہیں اور سینہ زوری بھی،حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں،انہوں نےکہاکہ 4 جولائی کو ہونے والا پی ڈی ایم کاجلسہ نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،کیا سلیکٹڈ وفاقی حکومت کو عوام کے حال پرترس نہیں آتا،محمد اعجاز خان
