سوات۔ ضلعی انتظامیہ سوات نے پرنس میاں گل عدنان اورنگزیب کے افسوسناک انتقال پر ضلع سوات میں آج قومی پرچم نصف مستول کے ساتھ سرکاری سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی سوات جنید خان
سوات۔ سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری پرنس میانگل عدنان اورنگزیب گزشتہ روز ہری پور میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
سوات۔ وہ والی سوات کے پوتے، فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے نواسے، گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میانگل اورنگزیب ولی عہد کے صاحبزادے تھے۔
سوات۔ شہید میانگل عدنان اورنگزیب خیبر میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی تھے۔
سوات۔ وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے داماد اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے بہنوئی تھے ۔
سوات۔ ان کی اچانک وفات سے سوات کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ سیاسی قائدین
سوات۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ سیدو شریف میں ادا کی گئ