سوات:یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ لا اینڈ شریعہ کے زیراہتمام یک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار کے مہمان کویت کے عالمی شہرت یافتہ ”عربی ادب“ کے سکالر اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد علی غوری تھے، جنہوں نے عربی ادب کے مختلف پہلوؤں پر سیرحاصل گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ شعبہ لا اینڈ شریعہ کے چیرمین ڈاکٹرلطف اللہ نے مہمان سکالریونیورسٹی آف سوات آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کو یونیورسٹی کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔