مینگورہ(مارننگ پوسٹ)ڈبلیوایس ایس سی سوات نے وادئی کالام میں ہفتہ صفائی مہم میں جنگلات اورمضافات میں صفائی کی، ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ڈبلیوایس ایس کے پچاس سے زائد اہلکاروں نے کالام میں جنگل کی صفائی کی جہاں پر سیاحوں نے پلاسٹک کے بوتل اور دیگر اشیاء پھینکے تھے اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہیرالسلام نے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی کاردکردی کا معائنہ کیا انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیاڈبلیو ایس ایس سی ایک ہفتے تک کالام،مہوڈنڈ، اتروڑ اور دیگر سیاحتی علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائیگی جس کا مقصد سیاحتی علاقوں کو گندگی سے صاف رکھنا اور سیاحوں کو علاقے کے بارے اچھا تاثر دینا ہے،اس موقع پر ڈبیلوایس ایس سی کے سی ای او انجینئرشیدا محمد نے تمام اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں صفائی کو یقینی بنایاجائے انہوں نے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ خوبصورت علاقوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور گندگی کو نہ پھیلائیں ڈبلیوایس ایس سی کی طرف سے رکھے گئے ڈسٹ بین کو استعمال کریں۔