سوات(مارننگ پوسٹ نیوزسوات09مارچ 2018) ضلع سوات کے سکول منجیمٹ کیڈر افسرکا ڈی ای او زنانہ میں اہم اجلاس مطالبات کے منظوری کے لئے احتجاج اور ہڑتال کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات سکول منجمیٹ کیڈر کا اہم اجلاس ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے ارکان نے شرکت کی اور صورتحال پر غور وفکر کے بعد اعلامیہ جاری کیا جن میں مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں 13مارچ سے قلم چھوڑ ہڑتال کیاجائیگا، اس طرح اگر پھربھی مطالبات حل نہ کئے گئے تو حکومت کے خلاف ایسوسی ایشن کے ارکان اور ممبران بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دہرنا دینگے۔ ایسوسی ایشن کے تما م ارکان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے لئے متحد ہے اور ہرقسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔