سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ بنٹرمحلہ میں مشہور رقاصہ مینہ کو مبینہ طورپر اپنے شوہر نے گولی مارکر قتل کردیا، پولیس کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ کے محلہ بنڑمیں خوبرورقاصہ مینہ کا اپنے شوہرکے ساتھ رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا جس پران کے شوہر شوکت نے رقاصہ پر گولیاں چلائی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئی، قتل کے بعد شوہر فرار ہوگیا۔ بعدمیں پولیس نے نعش کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق پوسماٹم کے بعد نعش کو ورثا ء کے حوالہ کردی گئی جبکہ مقتولہ کے والدہ کے رپورٹ پر ان کے شوہر شوکت پر مقدمہ درج کرلیاگیا، مزیدتفتیش جاری ہے۔
مینگورہ بنٹرمحلہ میں مشہور رقاصہ مینہ کو شوہر نے کیوں قتل کیا،اہم وجہ سامنے آگیئ
