سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بھی کاغذات جمع کرانے کے آخری دن سلسلہ جاری رہا، آخری دن پنجا ب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کے کاغذات جمع، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کے طرح سوات میں بھی عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے طرف سے کاغذات جمع ہوتے رہیں، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کے لئے سوات کے حلقہ این اے ۳ کے لئے کاغذات جمع کردئے اس طرح امیر مقام نے خود بھی این اے ۲ اور پی کے ۴ کے لئے کاغذات جمع کئے اس طرح متحدہ قومی مومنٹ کے طرف سے این اے ۳ کے لئے مولانا حجت اللہ ، آزاد امیدوار انجیئر عمر فاروق اور پی ٹی آئی کے طرف سلیم الرحمان نے کاغذات جمع کئے ۔ سوات میں پی ٹی آئی کے درمیان ٹکٹوں کے تقسیم پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ہے جس کے نتیجے میں کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔