سوات (مارننگ پوسٹ)سوات میں اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا، جہازوں کے تعداد بڑھانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانی ٹکٹ کنفرم نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، کورونا وباء میں کمی کے باوجود جہازوں کے بحالی کے بعد عرب ممال میں محنت مزدوری کرنے والے سینکڑوں پاکستانی جہازوں کی کمی کے وجہ سے مقررہ تاریخوں کو نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کے ویزہ بھی ختم ہونے کا خدشہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کو کروڑوں ماہانہ زرمبادلہ ملتا ہے، عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر مراد سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ عرب ممالک کیلئے جہازوں کی تعداد بڑھا ئیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مشکلات میں کمی آسکے۔