سوات (مارننگ پوسٹ) نو ہزار دو سو فٹ بلندی پر واقع سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں سالانہ سہ روزہ اسکی گالا اور برفانی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز چار ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں ملم جبہ، ڈی پی او، ڈی سی اور سیمسن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سال اسکی گالہ میں مقامی بچوں کے درمیان اسکی کے خصوصی مقابلے ہوں گے۔ پہلے روز کھلاڑیوں نے سلالم اور جائنٹ سلالم کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ آج جمعہ سے اسکی کے علاوہ اسنو ٹیوبنگ اور برفانی کھیلوں کے دیگر مقابلے بھی ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق سالانہ اسکی گالہ کا مقصد علاقہ میں اسکی کے کھیل اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں اسکی گالا اور برفانی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا
