سوات:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 24سال کی ہو گئی ہیں ۔ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997ء کو مینگورہ سوات میں ضیاء الدین یوسف زئی کے گھر پیدا ہوئی تھیں. انکے والد ضیاءالدین نے بیٹی کی سالگرہ پر ملالہ کے ساتھ تصویر جاری کی اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صبح کے وقت پیدا ہونیوالی اپنی بیٹی ملالہ کے لئے دعا گو ہوں کہ وہ ایک چمکتا ہوا اور روشن ستارہ بنے ، اس کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ دنیا بھر میںبچیوں کو تعلیم تک رسائی اور انہیں اپنی منزل متعین کرنے کی چوائس حاصل ہو ۔
ملالہ کے والد ضیاءالدین نے اپنی اہلیہ اور ملالہ کے ساتھ تصویر کے ساتھ ٹویٹ میں ملالہ کے لئے ”پیشو“، ”جانی“ کے نام استعمال کئے ۔ دریں اثناءدنیا کی اہم شخصیات کی جانب سے بھی ملالہ یوسف زئی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لئے پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے ۔