(مارننگ پوسٹ) سوات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان نے کہا ہے کہ کانگو وائرس انتہائی خطرناک ہے مویشیوں سے انسان کو لگنے والی اس بیماری سے موت لاحق ہوسکتی ہے لہٰذا کاشتکار اور مویشی پال حضرات احتیاط کریں اور محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں عیدالاضحی پر جانوروں کی خریدوفروخت میں بھی احتیاط کی جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ویٹرنری ہسپتال سیدوشریف میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے کانگو وائرس کے خلاف شروع ہونے والی سپرے اور ویکسینیشن مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں لائیوسٹاک عملہ اور مویشی پال کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوات ڈاکٹر سربلند خان، ڈاکٹر سردار علی اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا اور عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشیوں کی صحت و صفائی کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی فواد خان نے کہا کہ کانگو وائرس کا وجود سوات میں نہیں اور محکمہ لائیوسٹاک کی کوششوں سے یہاں منتقل بھی نہیں ہوسکتا لیکن عیدالاضحی میں جانوروں کی وسیع نقل وحمل کے پیش نظر پھر بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بیماریوں سے بچیں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی قریب ہے اور لوگ قربانیوں کیلئے جانور خریدینگے ان کو بھی چاہئے کہ وہ تندرست جانور خریدیں اور کوشش کریں کہ جن جانوروں میں چیچڑے موجود ہوں وہ لائیوسٹاک کے قریبی سنٹر سے رابطہ کریں تاکہ سپرے سمیت تمام ویکسین بروقت لگائے جائیں انہوں نے مویشی پال کاشتکاروں سے اپیل کی کہ اپنے جانوروں اور اپنی صحت وصفائی کا پورا خیال رکھیں اور جانوروں میں پائے جانے والے امراض سے لائیوسٹاک کے قریبی مراکز کو آگاہ کریں۔
کانگو جانور سے انسان میں منتقل ہونے والا خطرناک وائرس ہے عیدالاضحی پر مویشیوں کی خریدوفروخت میں پوری احتیاط کی جائے۔فواد خان
