سوات علاقہ بحرین میں بہن بھائی سکول سے واپسی پر درال خوڑ میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔10سالہ ایان اپنی 13 سالہ بہن ریحانہ کے ساتھ سکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں درال خوڑ پار کرتے ہوئے سکول کے بستوں کے ساتھ درال خوڑ میں ڈوب گئے۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے آپریشن کرتے ہوئے شام کے وقت بہن بھائی کی لاشوں کو نکال کر والدین کے حوالے کردیا۔
سوات،بحرین میں سکول سے واپسی پر کمسن بہن بھائی درال خوڑ میں گر کر جاں بحق
