سوات،عید کی چھٹیوں کے دوران سوات میں مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے۔بریکوٹ میں کار کی ٹکر سے دو، بریکوٹ ہی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں پانچ، مٹہ کے علاقہ کورے میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم میں ایک، مانکیال میں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں تین، مٹہ کے علاقہ لالکو میں پک اَپ گرنے سے چار، گاشکوڑ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں تین، اسالہ خوازہ خیلہ میں کار اور رکشہ میں تصادم میں سات، ڈوپ خوازہ خیلہ میں دو موٹر کاروں میں تصادم میں تین، چارباغ کے علاقہ الہ آباد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں دو اور مانیار میں چھے سالہ بچہ چھت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
سوات میں مختلف حادثات میں خواتین وبچوں سمیت 32 افراد زخمی
