سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل ناظم اکرام خان نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے ازدحام کو کم کرنے کے لئے بلوگرام کے مقام پر وسیع اور کشادہ سبزی منڈی قائم کردی گئی۔ مینگورہ شہر کی سبزی منڈی 14کنال تھی جب کہ نئی سبزی منڈی 85 کنال پر مشتمل ہے۔ ہر آڑھتی کو 1500 مربع فٹ کی منڈی صرف 15000 روپے کرایہ پر دی جارہی ہے۔