سوات (مارننگ پوسٹ) ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے ن لیگ سوات کے اہم ناراض رہنما عبدالرحیم کو راضی کرلیا ۔ گذشتہ روز امیر مقام این اے 3کے متوقع امیدوار عبدالرحیم کے دیرہ میں گئے اور ان کو راضی کرلیا ،جس کے بعد عبدالرحیم نے این اے 3میں میاں شہباز شریف کے لئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ۔