سوات میں کورونا وائرس سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔ 24 گھنٹوں میں مزید10افراد میں کوروناکی تصدیق ہوگئی۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت اسپتال میں 28 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے گذشتہ روز تین مریض دم توڑ گئے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں فعال کیسوں کی تعداد38ہے۔ مزید 1458 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔
سوات میں کورونا کے 3 مریض جاں بحق،مزید10افراد میں وائرس کی تصدیق
