سوات:ریسکیو 1122 سوات نے جولائی کے مہینے میں مجموعی طور پر 1464 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیوں میں خدمات سر انجام دیں۔ سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جن کی تعداد 1198 ہے۔ ریسکیو کے ڈسٹرک آفیسر شیر دل خان کے مطابق اس کے علاوہ 157 ٹریفک حادثات، 39 آتش زدگیاں، 16 گولی لگنے کے واقعات، 2 عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعات اور 22 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1466 افراد کو بچایا، جن میں 1261 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 205 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں۔ حسبِ معمول ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم شب روز مصروف رہا۔ ضلع بھر سے ماہ جولائی میں 32 ہزار 633 کالیں موصول ہوئیں جس میں 18 ہزار 376 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔
سوات:ریسکیو 1122 نے جولائی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
