سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما اورانصاف ٹائیگرز فورم صوبہ خیبرپختونخوا کے سرکردہ شخصیت فضل ربی بھائی نے کہاہے کہ ڈاکٹرامجد کو ہاوسنگ کا قلم دان دوبارہ سونپنا ان کی کارکردگی کااعتراف کرناہے، موصوف نے گذشتہ دور حکومت میں ہاوسنگ کو بہتراندازمیں چلاکر اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاتھا، صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں اصلاحات کو مدنظررکھتے ہوئے جو وزیرجس محکمہ کے لئے موزون ہے، ان کی خدمات حاصل کردی ہے، صوبائی حلقہ پی کے 6کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اورانصاف ٹائیگرز فورم کے ذمہ داروں سے باتیں کرتے ہوئے فضل ربی بھائی نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں ڈاکٹرامجد کے ساتھ ہاوسنگ کاقلم دان تھا اور انہوں نے اس محکمہ کو کہاں سے کہاں تک پہنچایاتھا، لیکن موجودہ دورحکومت میں ان کو معدنیات کاقلمدان سونپاگیا، انہوں نے اس محکمہ میں بھی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیاتاہم ان کی ضرورت ہاوسنگ کیلئے محسوس کی گئی اور ان کو دوبارہ ہاوسنگ کاقلم دان دیاگیاجس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں گذشتہ دور میں ہاوسنگ میں بعض ایسے افراد کو بھی بھرتی کیاگیاتھا۔جنہوں نے تین سال تک توتخواہیں وصول کی ہے، لیکن ابھی تک انہوں نے ڈیوٹی نہیں دی، اور وہ بھی بیٹھ کر مفت تنخواہیں وصول کررہی ہے، کیونکہ ہاوسنگ سوسائٹیز گراونڈ پر نہیں ہے، ہم ڈاکٹر امجد سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کے حوالے سے چھان بین اور تحقیقات کریں گے، جو مفت میں تنخواہیں وصول کررہے ہیں، ان سے تین سالوں کی تنخواہیں بھی وصول کرنے کی توقع رکھتے ہیں، کیونکہ ان لوگوں کی وجہ سے مخالفین تحریک انصاف پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں اوران مخالفین کو تحریک انصاف پرتنقید کرنے کاموقع بھی مل رہاہے، انہوں نے کہا کہ یہ چہ میگوئیاں بھی زیرگردش ہے، کہ پچھلے دورحکومت میں ہاوسنگ میں بھرتی ہونے والوں کو تاحال ڈیوٹی نہیں دی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر امجد نے توقع رکھتے ہیں کہ وہ گذشتہ تین سالوں سے مفت میں تنخواہیں وصول کرنیوالوں پر ہاتھ ڈال کر ان سے نہ صرف تنخواہیں وصول کریں گے بلکہ ان کو قانون کی کٹہرے میں لاکھڑاکریں گے۔
ڈاکٹرامجد کو ہاوسنگ کا قلم دان دوبارہ سونپنا ان کی کارکردگی کااعتراف کرناہے،فضل ربی بھائی
