وزیر تعلیم صوبہ بلوچستان سردار محمد یار رند نے گزشتہ روزیتم بچوں کا ادارہ خپل کور فاؤنڈیشن بوائز کیمپس اور خپل کور ویلیج شیراڑئی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں محمد علی ڈائریکٹر خپل کور نے ادارے کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔اپنے ایک روزہ دورہ پر ان کا کہنا تھا کہ خپل کور یتیم بچوں اور بچیوں کا ایسا منفرد ادارہ ہے جس کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی۔
وزیر تعلیم سردار محمد یار رند نے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ سوات ممبر صوبائی اسمبلی جناب سلیم الرحمن نے معزز مہمان کو خپل کور انتظامیہ کے طرف سے ایک روایتی شال اور ایک سووینئر پیش کیا۔14 اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم،انجینئر عمر فاروق زکواۃ چیئر مین نے بھی شرکت کی۔ آخر میں مہمانی خصوصی نے خپل کور ویلیج شیراڑی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔