سوات(مارننگ پوسٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سوات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 322 تک پہنچ گئی، نئے مریض رنگ محلہ، سیدوشریف،قمبر، گل کدہ، کوکارئی، خوازہ خیلہ ، سیدوشریف اور امانکوٹ کے علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔اب تک سوات میں کروناوائرس کے مزید ایک فرد وفات پا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔سوات میں اب تک 89 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی۔ محکمہ صحت سوات