سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سیدوشریف سنٹراسپتال میں جعلی ڈاکٹر لوگوں کا علاج کرتارہا چھاپے کے وقت جعلی ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب، ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے سنٹراسپتال سیدوشریف میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہوا اطلاع ملنے پر ایم پی اے فضل حکیم دیگر سرکاری حکام کے ساتھ اسپتال پہنچ گئے مگر ڈاکٹر کو چھاپے کی اطلاع پہلی مل چکی تھی جس پر وہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال میں موجود دیگر اہلکاروں کے مطابق جعلی ڈاکٹر جس کانام لیاقت بتایاجارہاہے کچھ عرصہ سے باقاعدہ ڈیوٹی دے رہاتھا جن کے پاس ایم ایس کی اجازت نامہ بھی موجود تھا، جعلی ڈاکٹر باقاعدہ مریضوں کا معائینہ کرتاتھا اور مخصوص قسم کے ادویات مریضوں کو چٹی میں لیکھ دیتاتھا، چھاپے کے وقت ایم پی اے فضل حکیم نے میڈیا کو بتایاکہ ضلع کے سب سے بڑے اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی موجودگی انہتائی افسوناک اور شرمناک بات ہے انہوں نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور ایم ایس اور ڈی ایم ایس سے فوری طورپر جواب طلب کرلیا ہے ۔فضل حکیم نے بتایاکہ لوگوں کے جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیاجائیگا اور ان کی خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
سوات سیدوشریف سنٹراسپتال میں جعلی ڈاکٹرکا انکشاف,چھاپہ مارنے پر فرار
