سیدو شریف ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں نے دو سو کا ہندسہ کراس کرگیا۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال کے کورونا بلاک میں 203 مریض زیرِ علاج ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔20 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارچ کردیا گیا۔ سوات کے نجی ہسپتالوں میں بھی درجنوں کی تعداد میں کورونا کے مریض تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔
سوات سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریض 200 سے تجاوز کر گئیں
