سوات:پرنسپل جہانزیب کالج سوات پروفیسر وفا محمد نے کہا ہے کہ کالج کی تعمیر پر کام جلد مکمل کرکے اس سال بہت سے طلبہ کے لئے آسانی پیدا ہوگی اور طلبہ کا مستقبل بھی مشکل سے بچ جائیگا کالج کی عمارت کے وجہ سے کئی سال داخلوں کی تعداد میں کمی کی تھی کیونکہ کالج عمارت کے وجہ سے جگہ کمی تھی اب اس سال امید کی جاتی ہے کہ تعمیر کاکام جلد مکمل ہوکر سوات کے بچوں کو تعلیم کے لئے آسانی سے کلاسز مہیا ہوگی بی ایس کے سطح پر طلبہ وطالبات کے لئے کم فیس پر تعلیم دی جارہی ہے پروفیسرز کی کوششوں سے زیادہ تعداد میں شعبہ جات کے لئے تعلیم دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل جہانزیب کالج سوات کے ممتاز وماہر تعلیم پروفیسر وفا محمد نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیاپرنسپل جہانزیب کالج سوات پروفیسر وفا محمد نے کہا کہ کالج عمارت جلد مکمل کرنا چاہئیے تاکہ طلبہ کا مستقبل ضائع نہ ہو اور ان کو اسی ادارے میں ہی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولیات میسر ہو