سوات: 01 ستمبر 2021::سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 05 مریض جان کی بازی ہار گئے۔اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 181 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں میں 03 کا تعلق سوات اور 02 کا شانگلہ سے ہیں۔19 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔