سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ٗ عوامی نیشنل پارٹی کی مزید وکٹیں گرگئیں، حلقہ پی کے 4میں اے این پی کو شدید دھچکا لگ گیا، پاکستان مسلم لیگ کو بھی اہم خاندانوں نے خیرباد کہہ دیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان اور تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط، علاقے سے اے این پی سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کاصفایا، تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت سے علاقے میں تحریک انصاف مزید مضبوط سیاسی قوت بن گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مزید اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئے، اس سلسلے میں یونین کونسل کوکارئی کے علاقہ بوڈئی میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جسمیں عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سعیدانور، حاکم خان، حاجی بخت امین، امیرمختیارسمیت سیکڑوں افرادنے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا، اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا، شمولیت اختیارکرنیوالوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، وفاقی وزیرمرادسعید اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااطہارکیااورواضح کہا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شامل ہورہے ہیں اس موقع پر عزیز اللہ خان نے واضح کہا کہ تحریک انصاف کی مستقبل روشن اورتابناک ہے، اورلوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف علاقے میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔
سوات حلقہ پی کے 4میں مختلف سیاسی پارٹیوں کو دھچکا، سینکڑوں افراد پی ٹی آئی میں شامل
