سوات:مینگورہ کے نواحی علاقہ خواجہ آباد میں شوہرنے بیوی پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار دی۔ایس ایچ اُوتھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جہاں عرفان ولد سلطانِ روم اور اس کی اہلیہ مسماۃ (ث) کے مابین نرینہ اولاد کے لئے دوسری شادی کے تنازع پر لڑائی ہورہی تھی۔اس دوران عرفان نے اپنے بھائی ارشد کو بھی بلایا۔ بعدازاں طیش میں آکر اپنی بیو ی پر فائر کھول کر اسے زخمی کردیاجب کہ خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔خاتون کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی ارشدکی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سوات:دوسری شادی کے تنازع پر لڑائی،شوہر نے بیوی اور خود پر فائرنگ کردی
