سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے سیاحتی علاقے بحرین میں رامیٹ کے مقام پر سیاحوں کی سوزکی دریائے سوا ت میں گرنے سے سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین زخمی ، مقامی پولیس کے مطابق کالام سے واپس جانے والے بونیر کی سوزکی گاڑی جن میں دس افراد سوار تھے خراب سڑک کی باعث دریائے سوات میں جاگری جس سے موقع پر چار افراد جاں بحق جبکہ تین لاپتہ ہوئے بعدمیں ریسکیوں کے عملے نے تین افراد کو دریائے سوات سے نکال لیا اس طرح حادثے میں تین افراد زخی ہوئے ہیں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے