(سوات)سوات میں ڈینگی نے بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیئے 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، تحصیل بابوزی کے 138 مقامات پر لاروا کی تصدیق کردی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض علی خان کے مطابق تحصیل بابوزئی (مینگورہ)کے 12 یونین کونسل ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ بنے ہوئے ہیں، جہاں لاروے کے تدارک کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سوات ضلع بھر میں 138 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔ ان مقامات کو کلیئر کرتے ہوئے سرویلنس کا کام مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر سے تین افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جنہیں علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا تعلق امانکوٹ، گلی باغ اور گل کدہ سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ دو افراد کی ٹریول ہسٹری موجود ہے جبکہ ایک نے کہیں سفر نہیں کیا ہوا ہے۔