سوات(مارننگ پوسٹ)ضلع کونسل میں خواتین کی بجٹ پر مردکونسلروں کا قبضہ ، خواتین کو ان کا جائز بجٹ دیاجائے، انبیاء، شہاب، ضلع سوات کونسل میں خواتین کونسلروں کو ترقیاتی بجٹ میں سے ان کا حصہ نہیں دیاجارہاہے۔ امسال پانچ لاکھ فی خاتوں کو منظور بھی کرلیاگیاہے مگر اس رقم کو بھی ضلع ناظم نے اپنے من پسند افراد میں تقسیم کیاہے جبکہ اس رقم سے سوشل ویلفئرکے زریعے مہینگے داموں سلائی مشین خریدی ہے ۔ ان مشینوں کو بھی مرد کونسلر کے زریعے تقسیم کی جارہی ہے ۔ ضلع کونسل میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنی والے کونسلر انبیانے میڈیا کو بتایاکہ ضلع کونسل میں خواتین کونسلر کے ساتھ زیادتی اور صنفی امتیاز کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ مرد کونسلر کو سالانہ پندرہ لاکھ ترقیاتی بجٹ دیاجارہاہے جبکہ خواتین کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ اس مرتبہ بائیس خواتین کونسلر میں سے چند کو ذاتی پسند کے بنیاد پر کچھ ترقیاتی بجٹ دیاگیاہے جبکہ زیادہ ترخواتین بجٹ سے محروم کردئے گئے انہوں نے مزیدکہاکہ پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زریعے بازار ریٹ سے تین سے چار ہزار روپے مہنگے سلائی مشین خریدی گئے ہیں اس میں بھی ادھے سے زیادہ مرد کونسلر کوتقسیم کرنے کے لئے دئے جبکہ خواتین کو نظرانداز کیاگیاہے ۔ شہاب نامی کونسلر نے کہاکہ وہ بغیر کسی معاضے کی ضلع کونسلر کی ممبر ہے ان کوایک سیشن کی ایک ہزارروپے ملتے ہیں جبکہ پچھلے کئی مہینوں سے ضلع کونسل کا اجلاس طلب ہی نہیں کیاگیاہے انہوں نے بھی شکویہ کیاہے کہ ان کو ترقیاتی بجٹ سے محروم کیاجاراہاہے جوکہ لوکل گورنمنٹ کے آر ڈینس کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہاتو آئندہ کوئی خاتون ضلع کونسلر کی ذمہ داری قبول نہیں کریگی ۔ اس سلسلے میں ضلع ناظم محمد علی شاہ باچا سے بار بار رابطہ کیاگیا مگرا ن کے دونوں نمبر بند تھے۔