سوات( مارننگ پوسٹ) مینگورہ تختہ بند میں تین بچوں نے ختم القرآن پاک ترجمے کے ساتھ مکمل کیا، اس موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گی، تختہ بند مدرسہ مصباح القران میں قاری ذیشان کے زیر انتظام تین بچوں جن میں اویس عثمان، رحمت علی اور بچی مرجان شامل ہے ناظرہ ختم القران اور ترجمہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر علاقے کے جید علماء کرام ، مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح پروقار تقریب خیبر وبر کت لاتی ہے ختم القران کے تقاریب میں اللہ تعالی اپنے بندوں کے جائز دعاوں کو قبولیت بخشتی ہے ۔ علماء کرام نے کہاکہ اللہ تعالی اپنے کتاب مقدس کی حفاظت اس طرح جوانوں کے سینے میں رکھ کرتی ہے ۔ اور تاقیامت قران حکیم حفاظت سے سینوں میں رہیگا، اس موقع پر مشہور گلوکار عرفان کمال نے نعت رسول مقبول ﷺؑسنایاجوکہ موجود لوگوں نے بہت پسند کیا، ختم القران پر لوگوں نے بچوں کے والدین کو مبارکباد دی ،،،