تھانہ ملم جبہ پولیس کی کاروائی، چوری شدہ نان کسٹم پیڈ سوزوکی برآمد کر لی.
تفصیلات کے مطابق عطاءﷲ ولد عالم زیب سکنہ کوٹکے اچر ضلع الپورئی سے کچھ دنوں پہلے سوزوکی گاڑی چوری کی گئی تھی ۔جس کے بعد ایس ایچ اُو تھانہ ملم جبہ شریف ﷲ خا ن نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 1.عمران اﷲ ولد شیر زادہ سکنہ کوٹکے بازار کوٹ ضلع شانگلہ حال شاہین آباد سیدو شریف جبکہ دوسرا ابراهيم ولد معمبر سکنہ اچر بازار کوٹکے تحصیل الپوری حال ملوک آباد مینگورہ شامل ہیں کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ نان کسٹم پیڈ سوزوکی برآمد کرلی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں
سوات،ملم جبہ پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ نان کسٹم پیڈ سوزوکی برآمد
