سوات:وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیدو شریف گروپ آف تدریسی ہسپتال کے سنٹرل ونگ میں نیورو سرجری کے آپریشن تھیٹر کا افتتاح ہوگیا، جس کے ساتھ ہی آپریشن تھیٹر میں نیورو سرجری کا آغاز کردیا گیا۔ افتتاح کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے کہا کہ اس جدید ترین آپریشن تھیٹر کے قیام سے سوات، ملاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے عوام کو سرکاری ہسپتال میں مفت نیورو سرجری کی سہولت ہوگی۔ ان کو اب پشاور یا اسلام آباد جانا نہیں پڑے گا۔
سوات عوام کے لئے خوشخبری،سیدو اسپتال سنٹرل ونگ میں آپریشن تھیٹر میں نیورو سرجری کا آغاز
