سوات:مینگورہ پولیس نے محلہ شرابیان سمیت شہر کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کرکے 6 کلوگرام سے زائد چرس، 71 لیٹر شراب اور 50 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خصوصی آپریشن میں ایس ایچ اُو مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ اُو وویمن نیلم شوکت اور ایس ایچ اُو بنڑ جاوید اقبال کی سربراہی میں ہوا۔ پولیس نے محلہ شرابیان بنڑ سے مسماۃ (ب)، اختر علی، مطلوب حسین، محمد علی، شیر علی محلہ یخ کوہی سے نوید عالم اور دیگر علاقوں سے اجمیر شاہ، محمد رحیم، امام حسین،حماد خان، نعمان، عزیز شاہ کو گرفتار کرلیا۔