سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سوات کبل گراونڈ میں منعقدہ زرعی و لائیو سٹاک میلہ مکمل ناکام لوگوں کی عدم دلچسپی لائیوسٹاک کے صوبائی وزیر محب اللہ تقریب میں غیر حاضر، تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومت کے زیرا ہتمام کبل گراونڈ میں تین روزہ زرعی و لائیوسٹاک میلہ بری طرح ناکام رہا۔ صوبائی خزانہ کو لاکھور روپے کا ٹیکہ لگایاگیا، صوبائی خزانے سے لاکھوروپے اخراجات کے نام پرخرچ کئے گئے جبکہ میلے کے تشہیر کے لئے مختلف اخبارات کو لاکھوں روپے کے اشتہارات بھی دئے گئے مگرا س کے باوجود غلط انتظامات کی باعث میلہ بری طرح ناکام کسان حضرات اس میلے سے کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھاسکیں، مرکزی تقریب میں لائیوسٹاکے وزیر محب اللہ جن کا تعلق سوات سے غائب تھے تقریب میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم اور ایم این اے سلیم الرحمان نے شرکت کی جوکہ دونوں کا حلقہ نہیں تھا۔ مقامی لوگوں اور کسانوں نے میڈیا کے زریعے مطالبہ کیاکہ اس ناکام میلے کی انعقاد کی تحقیقات کرائے جائیں اور منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائیں۔
سوات کبل گراونڈ میں زرعی و لائیو سٹاک میلہ مکمل ناکام، لوگوں کی عدم دلچسپی
