سوات(مارننگ پوسٹ) مدین کے علاقہ بشیگرام کے رہائشی کو بانڈہ میں قتل کردیا گیا ۔مقتول کی بیٹی نے ملزمان کی نشاندہی کردی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی ، پولیس کے مطابق مدین دور دراز علاقہ نو بانڈہ میں گل محمدولد جانس سکنہ کارین بشیگرام اپنے بھیڑ بکریوں کیساتھ تھا کہ اسی دوران ملزمان نے پتھروں کے وار کرکے گل محمد کو قتل کردیا جس کی لاش سول ہسپتال مدین لائی گئی بعد ازاں مقتول کی بیٹی مسماۃ (ش)نے تھانہ مدین میں اپنے والد کے قتل کی دعویداری غفار ولد صاحب زر اور صاحب زر ولد نامعلوم پر کردی پولیس نے بیٹی کے مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیم تشکیل دی گئی ۔وجہ قتل بھی زن بتائی جاتی ہے ۔