(مارننگ پوسٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی والدہ تور پیکیئ نے سوات کا مختصر دورہ کیا۔ تور پیکیئ ملالہ کے سکول بھی گئیں، جہاں انہوں نےخوشحال پبلک سکول میں ملالہ کے کلاس روم کا دورہ کیا اور ملالہ کی سہیلیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکول کی پرنسپل اور استانیوں سے بھی ملاقات کی۔تور پیکیئ اپنے آبائی علاقہ شانگلہ بھی گئیں،دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔