سوات گبین جبہ میں برف باری کے باعث دو روزہ فیسٹول ملتوی۔۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث آج ہونے والا افتتاحی پروگرام اتوار تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب اب اتوار کو ہوگی۔ تقریب کے لئے
اتوار -27 فروری۔ اور پیر – 28 فروری مقرر کر دیا گیا تاہم اتوار کو افتتاحی تقریب کے لئے گروانڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی مطابق مہمانوں، سیاحوں اور کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ آنے والے تمام لوگ ہمارے مہمان ہے۔ ان کو سوات کے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کئے جائینگے۔ مہمان اس دوران فضاگٹ، دریائے سوات کے کنارے, بحرین، مدین، مرغزار سفید محل، بریکوٹ آثار قدیمہ، سلام پور کی شالیں، کراکڑ ٹاپ، چیل بشی گرام ٹراؤٹ فش فارمز، سوات میوزیم کی سیر کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
سوات گبین جبہ میں برف باری کے باعث دو روزہ سنو فیسٹول ملتوی کردیا گیا
