پشاور(نیوزرپورٹر) محکمہ صحت نے ضلع سوات میں تجویز کئے گئے4ترقیاتی منصوبوں کو نان اے ڈی پی سکیموں میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سمری ارسال کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے سوات میں نرسنگ ہاسٹل کے قیام، مٹہ ہسپتال ،آر ایچ سی چھپریال کی اپ گریڈیشن اور2سو ل ڈسپنسریز کو بی ایچ یو ز میں اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مذکورہ چاروں سکیموں کو اے ڈی پی یعنی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی بجائے نان اے ڈی پی سکیموں کے طور پر بجٹ کا حصہ بنانیکی منصوبہ بندی تجویز کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے اس مقصد کیلئے منظوری لی جائیگی جس کیلئے سمری ارسال کردی گئی ہے جس پر آئندہ چند روز میں پیش رفت کی جائیگی۔