سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں بیرونی ممالک سے 4 ہزار سے زائد افراد نے سفر کرکے داخل ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد کے کوائف اکھٹے کرکے ان سے رابطے اور ان کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ ایران سمیت دیگر ممالک سے آنے والے افراد کی تعداد چار ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔ ان افراد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مسلسل تفصیلات دی جارہی ہیں۔ مینگورہ کے محلہ دارالسلام اور تختہ بند سمیت چارباغ اور دیگر علاقوں میں بیرون ممالک سے آئے افراد کی چھان بین جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں سمیت پولیس کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ان کی تفصیلات اور ان کے خون کے نمونے لے رہی ہیں،تاکہ کرونا وائرس کے خدشات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
سوات میں باہر ممالک سے آئے ہوئے 4 ہزار سے زائد افراد داخل
