پشاور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر سوات یونی ورسٹی محمد جمال خان کو اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ، گورنر کا جبری چھٹی کا نوٹیفیکیشن معطل ، زرایع کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ کی جانب سے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر محمد جمال خان کی جبری چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس پر محمد جمال خان نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گزشتہ روز فاضل عدالت کے جسٹس نے گورنر کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے محمد جمال خان کو وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی یاد رہے کہ وائس چانسلر محمد جمال خان کی مدت ملازمت 19دسمبر 2021کو ختم ہو رہی ہے