سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں عیدالفطر کے موقع 25 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمدمتوقع ،سیاحوں کے لئے سفری اور غذائی ضروریات کے انتظامات مکمل آنے والے سیاحوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی اقدامات بھی کئے گئے ہیں سیاحوں کی سہولت کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیدوشریف ائیر پورٹ کی بحالی اکتوبر2019 تک ہوجائے گی جس سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو فضائی سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور سڑکوں پر رش کم ہوگا ، تفصیلات کیمطابق سوات ایڈیشنل کمشنر فواد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تقریباً25 لاکھ سیاحوں کی سوات آمد متوقع ہے سیاحوں کی قیام وطعام اور حفا ظت کی خاطر خصوصی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاہم انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی اس سلسلے میں تعاؤن کی اپیل کی تاکہ سیاحوں پر سوات کا بہتر امیج واضح ہوسکے
سوات میں عیدالفطر پر 25 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، انتظامات مکمل
