جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان رہنما پی کے 5 محمد اعجاز خان نے اخباری میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ملک پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جو ایک منصوبے کے تحت پاکستان کی غریب عوام کا خون چوس رہا ہے، وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں چینی کے بحران نے سر اٹھا لیا، چند دن پہلے تک 110 روپے کلو میں ملنے والی چینی اچانک 160 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی، گزشتہ شب عوام کے سوتے ہوئے ان پر رات کی تاریکیوں میں پٹرول بم گرا دیا گیا اور ابھی کچھ دیر پہلے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، حکومت نے عوام کو اب ریلیف کے نام سے دھوکا دے کر مارنے کا نیا اور انوکھا طریقہ ایجاد کر لیا ہے، آ ج منگلور میں غربت اور بھوک بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی، جو کہ موجودہ حکمرانون کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ سیاسی مداری صبح وشام ملکی ترقی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کل بھی غریب عوام کے ساتھ تھی آ ج بھی ہے اور ہمیشہ ہم غریب عوام کے شانہ بہ شانہ نااہل حکومت کے خلاف ڈٹے رہیں گے عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے
مہنگائی کے ستائے عوام خودکشی پر مجبور ہوگئے’ محمد اعجاز خان
